• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب 6 سے بڑھا کر 8 کر دیے گئے ہیں ، سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا،6لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ والے افراد کیلئے ٹیکس کی شرح ایک فیصدبرقرار رکھی گئی ہے۔ یہ ٹیکس 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن والے حصے پر لاگو ہوگا، 12لاکھ سے 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر 11 فیصد ٹیکس برقرار رکھا گیا جبکہ 6 ہزار روپے فکس ٹیکس بھی لاگو ہوگا،22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کیلئے20 فیصد ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس سلیب میں ایک لاکھ 16 ہزار روپے فکس ٹیکس بھی شامل ہوگا۔32لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار روپے فکس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔41لاکھ سے 56لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کیلئے 29 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکس ٹیکس بھی لاگو ہوگا،56لاکھ سے 70لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر 32فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکس ٹیکس بھی دینا ہوگا۔70لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کیلئے 35 فیصد ٹیکس کی شرح تجویز کی گئی ہے۔ اس سلیب میں 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکس ٹیکس بھی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید