اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)رواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ، وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف 15.26کھرپ روپے ،ٹیکسوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کرنے کی حکمت عملی، محصولات پر انحصار برقرار ،مالی منصوبوں کی کامیابی کے لیے بلند ٹیکس ہدف کا حصول انتہائی اہم ہوگا،معاشی ماہرین،وفاقی حکومت نے مالی سال2026-27 کے لیے اپنے مالی وسائل میں نمایاں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس کی بڑی وجہ ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف اور بیرونی مالی معاونت میں اضافہ ہے۔