اسلام آباد (اے پی پی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہناہے کہ جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ موجودہ سال کے دوران بھی ایران امریکہ جنگ کے باوجود بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریبا 7 فیصد رہنے کی توقع ہےجو کہ موجودہ مالی سال کے تخمینہ 7.5 فیصد سے کم ہے۔ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطی کی کشمکش ہے۔