اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کیلئےپی ایس ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام ) کے تحت کابینہ ڈویژن کے پانچ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 64ارب آٹھ کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تین جاری تر قیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 78کروڑ60لاکھ روپے رکھے گئے ۔ مالی سال 2026-27 میں ارکان پا رلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے پائیدارترقیاتی اہداف پروگرام ( SAP) ,63ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔