• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے بجٹ معیشت کو مزید تیزی سے آگے لے کر جائے گا، وزیراعظم

اسلام آبا د( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔یہ منظوری وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دی ، کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دی۔ وزیر اعظم نے منظوری کے دستخط بھی کئے ، اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں، توقع ہے تیسرابجٹ ہماری معیشت کو مزید تیزی سے آگے لے کر جائے گا، تمام تر معاشی چیلنجز کے باوجود بہتر بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی، عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بڑے صبر و تحمل سے مہنگائی کو برداشت کیا،ادھراپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے

اہم خبریں سے مزید