• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کے ارکان نےقومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج ،سپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی ،شاہد خٹک کی لیگی اراکین سے ہاتھا پائی ، اپو زیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان آ مد پرحکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا ،دوسری جانب سے پی ٹی آئی ارکان پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم کو دیکھ کر نعرے لگائے کہ دیکھو دیکھو کون آیا ۔ چور آیا ۔ چور آیا۔ پلے کارڈ ز پر تحر یر تھا کہ عوام دشمن بجٹ نا منظور۔

اہم خبریں سے مزید