اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے لحاظ سے وفاقی ٹیکس ریونیو کی مد میں 15264ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5336ارب روپے حاصل ہونگے ، اس طرح مجموعی ریونیووصولیاں 20600ار ب روپے حاصل ہونگی اور اس میں سے صوبوں کو 8848روپے منتقل ہونگے ، جس کے بعد نیٹ ریونیو وصولیاں 11751ارب روپے رہ جائیں گی ، نان بنکنگ وصولیاں ( این ایس ایس اور دیگر مد میں) 2034ارب روپے ہونگی ، نیٹ بیرونی وصولیاں 813ارب روپے کی ہونگی ۔