• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کی کامیاب تیاری اور پیش کرنے پر اپنی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں ایک متوازن، عوام دوست اور ترقی پر مبنی بجٹ کی تیاری پوری ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم نے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک ایسا بجٹ مرتب کیا ہے جو معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید