اسلام آباد( جنگ نیوز)سینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2026کی کاپی سینیٹ میں پیش کی۔فنانس بل 2026 کے ساتھ سالانہ بجٹ کھاتے بھی سینیٹ میں پیش کیے گئے۔