• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی، 373.78 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی  نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے ہوگئی،وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابقڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78پیسے ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔پیٹرول 4روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لٹر سستا ، پانچ ہفتوں میں پیٹرول مجموعی طور پر کی قیمت میں 41 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مجموعی طور پر 35 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید