کراچی(رفیق مانگٹ)ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم ایران کے اندرونی نظام کی پیچیدگی کے باعث مکمل اتفاق رائے ابھی باقی ہے۔ اہلکار کے مطابق ایران میں بیشتر بااختیار حلقے معاہدے کے حق میں ہیں لیکن سب نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ معاہدے پر دستخط کب اور کہاں ہوں گے۔