• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی نئی تفصیلات جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی نئی تفصیلات جاری، تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی ، امریکا کا ایران کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا عہد،تیل پر پابندیوں کا خاتمہ،ہرمز کی 30روز میں بحالی ، 24 ارب ڈالر منجمد رقم کی بحالی ،ایران کیلئے 300ارب ڈالر تعمیر نو منصوبے کی تجویز،جوہری پروگرام پر 60روزہ مذاکرات کا امکان ،خطے سے امریکی افواج کی مرحلہ وار واپسی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے 14نکاتی مفاہمتی مسودے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں فوری جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی اور خطے سے امریکی افواج کی مرحلہ وار واپسی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید