کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سپر ٹیکس کو ختم کیا ہے، موجودہ حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس بجٹ کو دیکھنا چاہئے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے تین سے یہ بجٹ بہتر ہے۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ایکسپورٹر کیلئے کچھ نہیں ہے۔سینئر رہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑا نے کہا کہ حکومت کی سمت بدلنی چاہئے تھی۔ ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ بجٹ کی سمت صحیح ہے۔ ماہر معاشیات محمد سہیل نے کہا کہ بجٹ پرشروعاتی تاثر اچھا آرہا ہے۔ ماہر ٹیکس اُمور اشفاق تولہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس کا نظام فریکچرڈ ہے۔ ماہر ٹیکس امور ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ سپر ٹیکس کا خاتمہ بہت مثبت ہے۔