اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپے مقرر کیا ہے ذرائع کے مطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی آئندہ مالی سال 50 ارب روپے وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال اس مد میں 48 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا،دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے، جس کے ذریعے ریونیو میں مزید اضافے کی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے ۔ادھر مجموعی طور پر نان ٹیکس ریونیو کی مد میں آمدن کا ہدف 5335ارب روپے رکھاگیا ہے جن میں موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کا ہدف 14ارب روپے ، اسلام آباد انتظامہ کی جانب سے فیس وصولیوں کا ہدف 27ارب51کروڑ روپے ،اور ائرپورٹ فیس کا ہدف سات کروڑ 20لاکھ روپے مقرر کیاگیا ہے۔