ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )اوچ پاور پلانٹ کا ٹاور دھماکے سے تباہ،نصف بلوچستان تاریکی میں ڈوب گیا،220کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کوئٹہ، سبی، کچھی، جھل مگسی، نصیرآباد، جعفرآبادو دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ، اوچ پاور پلانٹ سے بلوچستان سندھ اور پنجاب کو بجلی فراہم کرنے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220کے وی ٹاورز کو نا معلوم دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا کوئٹہ سبی جھل مگسی جعفراباد اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل سینکڑوں دیہی و شہری علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں کو بھی بجلی سپلائی معطل بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود ربی کے علاقے گوٹھ شیردل بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے کوئٹہ جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی سسٹم 220کے وی بجلی کے ٹاور کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے ٹاور کے ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بکھیر کر رہ گئی ٹاور کے تباہ ہونے سے گزشتہ شب اچانک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سبی جھل مگسی کچھی نصیراباد جعفراباد اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی سمیت درجنوں گریڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس سے ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار سبی ڈھاڈر بھاگ ناڑی کچھی جھل مگسی اوستہ محمد بختیاراباد لہڑی نوتال گنداواہ روجھان جمالی سبی ودیگر علاقے مکمل تاریکی مین ڈوب گئے شدید گرمی اور اچانک بجلی کی معطلی سے شہری بلبلا اٹھے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔