اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ۔ وفد میں وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور ارکین قومی اسمبلی فاروق ستار امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی بجٹ ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطا بق کراچی اور حیدر آ باد کیلئے ترقیاتی بجٹ پر بالخصوص مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو میںکہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابلِ قدر ہے ، یہ اشتراکِ عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔