کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل، عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے کراچی میں شدید گرمی میںکارکنوں کے تحفظ کیلئے خصوصی احتیاطی اقدامات نافذ کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ ایک انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جو متحدہ عرب امارات کی ہمدردی، انسانی فلاح اور انسانی وقار کے احترام پر مبنی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ قونصلیٹ جنرل نے تمام اداروں اور آجروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ جاری گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہو ئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔