• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے ریڈار ٹاور سے ٹکرا گیا

استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں ایک مسافر طیارہ ایئرپورٹ پرریڈار ٹاور سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کا ایک ونگ ٹوٹ گیا حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ایک مسافر معمولی زخمی ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ترک ایئرلائنز کے بوئنگ777کو لینڈنگ کے وقت خوفناک فضائی حادثہ پیش آیا۔ ترک ایئرلائنز کی پرواز267مسافروں کو لے کر استنبول سے انطالیہ پہنچی تھی۔لینڈنگ کے بعد جب طیارہ رن وے سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس کا ایک ونگ ایک دھاتی مواصلاتی اینٹینا یا ریڈار ماسٹ سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجےمیں طیارے کے دائیں پَر (ونگ) کو شدید نقصان پہنچا ۔
اہم خبریں سے مزید