• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکی اسکالر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکی اسکالر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ مین زن میانمار اور چین کی خارجہ پالیسی کے محقق، 1988کی طلبہ تحریک میں بھی سرگرم رہے ۔چین نے امریکی اسکالر مین زن کو جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب وہ یوننان کے شہر کونمینگ میں ایک کانفرنس کیلئے گئے تھے اور تین جون سے لاپتہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید