• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کی آمد، پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت نے رواں ماہ پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کی مذہبی تقریبات میں شرکت کے موقع پر صوبہ بھر میں سخت سکیورٹی اور انتظامی اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گرو ارجن دیو جی کی شہادت اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات میں 1500بھارتی سکھ یاتری شریک ہوں گے۔ گوردواروں، رہائشی مقامات اور سفری راستوں پر سہہ سطحی سکیورٹی، انٹیلی جنس نگرانی ، ہنگامی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید