اسلام آباد (طاہر خلیل)4ایم این ایز پارلیمانی سیکریٹری مقرر ؛نوٹیفکیشن جاری، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے حافظ میاں محمد نعمان وزارت منصوبہ بندی ،دانیال احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،ڈاکٹر شائستہ خان جدون قومی غذائی تحفظ و تحقیق اوراختر بی بی کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا،وزارت پارلیمانی امور نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔