کراچی (نیوز ڈیسک) قطر نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مسترد کر دی، ایران سے تعاون کے الزامات بے بنیاد قرار، راس لفان ایل این جی تنصیب سے متعلق دعوؤں کی تردید، قطر کا کہنا ہے ملازمین کی حفاظت کے لیے فیصلے کیے گئے، امریکا قطر شراکت داری کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، ثالثی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی سازش کا الزام، قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار سے متعلق فیصلے کبھی بھی ایران کے ساتھ رابطے، اس کے مفاد یا جاری تنازع پر اثرانداز ہونے کے لیے نہیں کیے گئے۔