کراچی (نیوز ڈیسک)یورپی یونین کا نیا پناہ گزین نظام نافذ، سرحدی نگرانی مزید سخت،پناہ کی درخواستوں پر 12ہفتوں میں فیصلے، غیر قانونی نقل مکانی روکنے کے اقدامات،یورپی یونین میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن سے متعلق اصلاحات کا نیا نظام جمعہ سے نافذ ہو گیا، جس کا مقصد بیرونی سرحدوں پر نگرانی سخت کرنا، پناہ کی درخواستوں پر تیز رفتار فیصلے کرنا اور غیر قانونی نقل مکانی روکنا ہے۔ مشترکہ یورپی پناہ گزین نظام (سی ای اے ایس) کے نام سے معروف یہ اصلاحات کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد منظور کی گئی تھیں۔ نئے قواعد کے تحت ایسے افراد جن کی پناہ کی درخواست منظور ہونے کے امکانات کم ہوں گے۔