اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک بھر کی عدالتوں میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق 10مارچ2026کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیدیا۔فیصلے سے ملک بھر کی عدلیہ میں15جون سے معمول کا پرانا نظام دوبارہ بحال ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے 15جون 2026سے موثر طور پر ختم ہو جائیگا جبکہ سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے انتظامی اقدامات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔