کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز اتوار کو ایجبسٹن برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم دونوںوارم اپ میچ ہارگئی۔ڈاربی میں بارش سے متاثرہ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر41رنز سے شکست دے دی۔اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو9وکٹ سے شکست دی تھی۔ڈاربی میں میچ کے بعد ٹیم مینٹور وہاب ریاض نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تیس منٹ کا لیکچر دیا۔ پاکستانی خواتین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کی۔ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اورسری لنکا کو87رنز سے شکست دی۔ہفتے کواسکاٹ لینڈ نے آئر لینڈ کو 40رنز سےشکست دے دی۔اسکاٹ لینڈ نےپانچ وکٹ پر161رنز بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 121رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کرسٹی گورڈن اور فریزر نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 65 رنز سے شکست د ی۔