• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار، ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی سے ملاقات کرنےسےانکار کردیا ہے اور تقاضا کیا ہے کہ اسکی ملاقات بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور بہنوں سے کرائی جائے۔ اڈیالہ جیل کے حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے ہفتے کی شام جنگ /دی نیوزکوبتایا ہےکہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کے پیغام پر تحریک انصاف کے بانی کی ر ائے دریافت کی گئی تاکہ سہیل آفریدی سے اس کی ملاقات کے امکان کا جائزہ لیا جاسکے۔ بانی کواطلاع ملی کہ گنڈاپور کی طرح سہیل آفریدی بھی اعلی حکام سے ساز باز ہوگیا ہے اور اس کے لئےکچھ نہیں کرسکا۔

ملک بھر سے سے مزید