• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ عوام دشمن اور سندھ مخالف ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ مخالف اور زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ سردار عبد الرحیم نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت نے تقریباً 18.8 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ 7 کھرب روپے سے زائد رکھا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ابھی تک معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 کھرب روپے سے زائد مقرر کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری جمود کا شکار عوام مزید بوجھ کیسے برداشت کریں گے۔ بجٹ میں غریب، مزدور، کسان، پنشنرز اور متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف دینے کے بجائے محض اعداد و شمار کا کھیل پیش کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید