• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے 112 ملازمین کی ترقی، پروموشن لیٹرز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی (KMU) کے گریڈ 1 سے 14 تک کے 112 ملازمین کو 20 برس بعد ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے ملازمین میں ترقی کے خطوط تقسیم کرنے کی تقریب یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے ملازمین آئندہ بھی اسی محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ان کا وژن ایسے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے اور یونیورسٹی سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقی اور ان میں پروموشن لیٹرز کی تقسیم بھی اسی وژن کا حصہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید