• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم لیوی کیخلاف 7 اگست کا احتجاج تاریخی ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور ( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کا احتجاج تاریخی ہوگا،ملک بھر میں سڑکیں بند، اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے ، 20 ہزار کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو عوامی رابطہ مہم مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ علما، تاجروں، وکلا، طلبہ اور مزدوروں سے رابطے بڑھانےکی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے منصورہ میں مختلف اجلاسوں، تنظیمی رابطوں اور آن لائن مشاورتی نشستوں کے دوران احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور ضلعی سطح پر تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ 7 اگست کا احتجاج عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہے، پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں، مہنگائی کی مجموعی صورتحال، ظالمانہ آئی پی پیز معاہدوں ، لوڈشیڈنگ اور غیر منصفانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد پرامن مظاہرے کریں گے اور اضلاع کو ملانے والی سڑکیں بند کی جائیں گی۔
ملک بھر سے سے مزید