• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے نئے پنشنرز کو مشکلات کا سامنا، طویل صبر آزما مرحلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی)کے نئے پنشنرزکو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے لیے پنشن کا حصول ایک طویل اور صبر آزما مرحلہ بن گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عموماً تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے اور پنشن کی منظوری میں 4سے 6ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور حتمی منظوری کے بعدمتعلقہ بینک کی جانب سے پنشن کارڈ جاری کیا جاتا ہے، تاہم قریباً ایک ماہ سے نئے پنشنرز کو پنشن کارڈ کے اجراء میں دشواری کا سامنا ہے، جب کہ وہ پرانے پنشنرز جن کے کارڈز کی مدت ختم ہو چکی تھی، ان کے کارڈز کی مدت عارضی طور پر بڑھا دی گئی ہے۔نئے پنشنرز نے ای او بی آئی حکام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل کروائیں، تاکہ بزرگ پنشنرز کو پریشانی سے نجات مل سکے۔
ملک بھر سے سے مزید