• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی ریٹ برقرار رکھنا کاروباری برادری کی توقعات کے برعکس، ایف پی سی سی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنا کاروباری برادری کی توقعات کے برعکس ہے،بلند شرحِ سود برقرار رکھنے سے معاشی سرگرمیاں مزید سست ، صنعتی بحالی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا ،تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کے فیصلے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی نے اس فیصلے کو ،معاشی سکڑاؤ پر مبنی (Contractionary) پالیسی، قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلند شرحِ سود برقرار رکھنے سے معاشی سرگرمیاں مزید سست ہوں گی، کاروباری اداروں کی مالی وسائل تک رسائی محدود ہوگی اور ملک میں صنعتی بحالی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اسٹیٹ بینک کے محتاط طرزِ عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو توقع تھی کہ شرحِ سود میں کمی کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید