• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستانِ جوہر میں مسائل کا وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گلستانِ جوہر میں سڑکوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیوریج کے مسلسل مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ نے علاقے کی خراب مرکزی شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے میئر کو ہدایت کی کہ وہ گلستانِ جوہر میں جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔مراد علی شاہ نے میئر کو سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے مسائل اور سیوریج لائنوں کی صفائی سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ملک بھر سے سے مزید