• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری اور صدر ٹاؤن کے تمام پرائمری اساتذہ اور اسٹاف کو نیب پرفارما جلد بھرنے کی ہدایت

کراچی (اسد ابن حسن) ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ایجوکیشن آفیسر ثروت حسن نے لیاری اور صدر ٹائون کے تمام پرائمری اسکولز کے 1989سے 30جون 2020تک بھرتی ہونے والے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نیب تمام افراد کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق انکوائری کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ایک پرفارما جاری کیا گیا ہے، جسے جلد از جلد مکمل کر کے بھیج دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید