• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، 11 ارب روپے سپر ٹیکس کے بارے میں نجی بینک کی درخواست مسترد

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 11ارب روپے کے سپر ٹیکس سے متعلق نجی بینک کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ مؤثر متبادل قانونی فورم موجود ہونے پر آئینی درخواست قابل سماعت نہیں۔ انکم ٹیکس آرڈی نینس کی دفعہ 4سی کے اطلاق سے متعلق قانونی سوال وفاقی آئینی عدالت حتمی طور پر طے کر چکی ہے۔  نجی بینک کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔بینک کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم نے کیس کی پیروی کی جبکہ وفاق اور ایف بی آر کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر نے عدالت کی معاونت کی۔
ملک بھر سے سے مزید