• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں امن و امان، یومیہ تقریباً 52 کروڑ روپے خرچ ہوئے

کراچی(مطلوب حسین) سندھ میں امن و امان کی صورت کو یقینی بنانے کیلئےسال 2025۔ 2026میں یومیہ تقریبا52کروڈ روپے خرچ ہوئے تفصیلات کے مطابق سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے سندھ کے 30 اضلاع میںپولیس کے 1 لاکھ 71 ہزار 58 آفسران و اہلکاورںموجود ہیں جنہیں تنخواہوں کی مد میں1 کھرب 53ارب 78 کروڈ 93لاکھ روپوں سے زائد کی رقم مختص کی گئ تھی ،جن میں کراچی کے لئے85 ہزار 325 آفسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں86ارب 33کروڈ 12 لاکھ اور 92 ہزار روپے شامل ہیں ،جبکہ سندھ میں امن و امان کی یقینی بنانے کے لئے پولیس آفسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کے علاوہ ان کی تربیت ،اسلحہ و دیگر سازو سامان کی خریداری کے لئے35 ارب 96کروڈ19 لاکھ 43 ہزاور روپے مختص کئے گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید