• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی و اسلام آباد میں مختلف حادثات 2 خواتین ایک نوجوان جاں بحق

راولپنڈی، کلرسیداں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتی ہوئی دو پیدل خواتین کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون نجمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122کے مطابق ایکسپریس وے پر ضیاء مسجد سٹاپ کے قریب سروس روڈ پربجانب کھنہ پل ایک تیز رفتار گاڑی نے دو خواتین کو ہٹ کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ادھر گاؤں کاہلیاں میں نوجوان جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، کلرسیداں میں پیش آنے والے دو افسوسناک حادثات میں ایک شادی شدہ خاتون اور ایک نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ دھیری راجگان میں گیس دھماکے سے حافظ توصیف کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید