کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے نہ کرسکی، بھارت نے میچ 64 رنز سے جیت لیا ۔ برمنگھم میں پاکستان ٹیم 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ سمرتی مندھانا 44گیندوں پر 68، ریچا گھوش نے جارحانہ34 اور ہرمن پریت نے 36رنز بنائے۔ سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ فاطمہ نے اس فارمیٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں ۔ پاکستان کیلئے منیبہ علی41، عالیہ ریاض18، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ 12،12رنز بنا سکیں ۔ 7 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔دیپتی شرما نے 10رنز دے کر 5 ، شری چرانی نے 3 وکٹیں لیں ۔