ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وہاڑی میں مصالحہ چکی اور سوڈا واٹر فیکٹری پر کارروائی‘ 25کلو ملاوٹی مصالحہ جات‘ 100لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر‘ 15کلو مصنوعی مٹھاس تلف‘ مصالحہ چکی مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند، سوڈا واٹر فیکٹری کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، تفصیل کے مطابق مجاہد کالونی بوریوالا اور بستی لیاقت آباد میلسی میں مصالحہ چکی اور سوڈا واٹر پلانٹ کو چیک کیا گیا،سرخ مرچوں اور ہلدی پاؤڈر میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی،فوڈ سیفٹی ٹیم نے 25 کلو ملاوٹی مصالحہ جات موقع پر تلف کئے،سیمپل فیل ہونے پر مصالحہ چکی مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی جب کہ چکی کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی،دوسری جانب سوڈا واٹر مشروبات میں مصنوعی مٹھاس اور ممنوعہ اجزاکی ملاوٹ پائے جانے پر 100 لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 15 کلو مصنوعی مٹھاس تلف کرتے ہوئے سوڈا واٹر پلانٹ کو40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔