اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو ریجن میں بجلی کے واجبات کی وصولی کے لئے جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا گیا ھے اور اس سلسلے میں خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ قومی خزانے کے تحفظ اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینیر چودھری خالد محمود نے نے صارفین سے درخواست کی ہے کے وہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی پریشانی اور قانونی کاروائی کی شرمندگی سے بچنے کے لئے فوری طور پر بجلی کے بل ادا کریں اور اس سلسلے میں آخری تاریخ کا انتظار ہرگز نہ کریں اور اس سلسلے میں آئیسکو کے ساتھ تعاون کر کے ایک ذمہ دار شہری ھونے کا ثبوت دیں مزید معلومات کے لئے آئیسکو کے قریبی دفاتر یا ہلپ لائن نمبر 118 پر رابطہ کریں۔