• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران اگلے ہفتے جی 7 اجلاس میں امن معاہدے کے قریب

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکا اور ایران اگلے ہفتے جی7اجلاس پر امن معاہدے کے قریب, سوئٹزرلینڈ کا شہر جنیوا اتوار تک دستخط کی ممکنہ جگہ کے طور پر زیر غور, یہ حتمی معاہدے کے بجائے ایک مفاہمتی یادداشت کی صورت اختیار کرے گا. امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں دونوں ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی کو وسعت دینے کے ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی طاقتوں کا جی سیون اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے.جی-7 کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ایرانی قیادت کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں اور معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید