• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، محمد اورنگزیب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب ، وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے،ایران ،امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد مختلف اقتصادی حلقوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ گونگ تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی جانب لے جانے کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید