لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل۔داتا دربار، بھاٹی چوک، موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب کا ٹاؤن ہال میں انعقاد کیا گیا۔ واگزار کروائی گئی 20 کمال اراضی کے 234 مالکان میں 600 ملین سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین ، معاون خصوصی برائے اے آئی علی ڈار ،معاون خصوصی راشد نصراللہ ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب ،ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قائد مسلم لیگ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشہور ہیں۔ داتا دربار توسیعی منصوبہ ،شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک روانی میں واضح اضافہ کرے گا۔