ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کے پی کے پولیس کو مطلوب ملزم کی ملک سے فراری کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنادی گرفتار کرلیا‘فلائٹ نمبری G9-558 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر بیرون ملک جارہی تھی کہ ایف آئی اے دوران جانچ پڑتال ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد ایاز سے ہوئی جو ہنگو کا رہائشی تھا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے پی کے پولیس کو مقدمہ نمبر 171/2010 میں مطلوب تھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔