• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی معیار پر معمولی سمجھوتہ بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کچی گلیوں کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان اسکیموں میں کسی قسم کی تاخیر یا تعمیراتی معیار پر معمولی سمجھوتہ بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر واہگہ حافظ ذیشان منظور کے ہمراہ تحصیل واہگہ کے علاقے اتوکے اعوان کا فیلڈ دورہ کیا۔
لاہور سے مزید