• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل نے ایرانیوں سے کہا آپ گواہ رہیں میںنے کوشش کی جانیں بچ جائیں، محسن نقوی

اسلام آباد( طاہر خلیل/نمائندہ خصوصی)‎ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ سامنے نہیں آ رہا تھا اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مذاکرات کاروں سے کہا کہ روزِ محشر آپ گواہی دینگے کہ میں نے دل سے کوشش کی کہ ایک جان بھی بچ جائے اور اگر اب جنگ ہوتی ہے تو اسکی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ ان الفاظ نے ایرانی مذاکرات کاروں کو متاثر کیا اور پھر مذاکرات آگے بڑھے،دہشتگردی انتہا پسندی کیخلاف آگہی وقت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغامِ امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس‎سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقات کی ،ملکی و خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے گئے بیک ڈور اقدامات پر امیر جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا۔

اہم خبریں سے مزید