• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل: ضبط شدہ اشیا کی نیلامی کا نیا قانونی نظام متعارف کرانے کی تجویز

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے مالیاتی بل 2026-27 میں ضبط شدہ اشیا کی فروخت کے لیے نیا قانونی طریقۂ کار متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کے تحت سیلز ٹیکس قوانین کے مطابق ضبط کی جانے والی تمام قابلِ ضبط اشیا کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق یہ نیلامی روایتی طریقے کے ساتھ ساتھ آن لائن ذرائع سے بھی کی جا سکے گی، جبکہ تمام کارروائی سرکاری خریداری کے مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دی جائے گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم میں سب سے پہلے فروخت کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، اس کے بعد سیلز ٹیکس، دیگر سرکاری ٹیکسوں، جرمانوں اور وفاقی حکومت کے واجبات کی وصولی عمل میں آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید