• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر نے 8 سے 10 اگست تک سسٹم مینٹیننس کا اعلان کردیا

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمودلنگڑیال نے اتوار کی شب تمام ٹیکس دہندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ ہفتہ، 8اگست2026کو رات 12:30بجے سے پیر، 10 اگست 2026 کی صبح 5:00 بجے تک منصوبہ بند سسٹم مینٹیننس کی سرگرمی انجام دی جائے گی۔اس دوران درج ذیل خدمات عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی: ڈیجیٹل انوائسنگ، - ادائیگی کا نظام، - سِنکرونائزڈ وِدہولڈنگ ایڈمنسٹریشن اینڈ پیمنٹ سسٹم رجسٹریشن۔اس وجہ سے ٹیکس دہندگان اور دیگر صارفین مینٹیننس کے دوران ان خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ان سے متعلقہ لین دین انجام دے سکیں گے۔ تمام ٹیکس دہندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کر دی گئی ھے کہ وہ اپنی ٹیکس سے متعلقہ سرگرمیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور تمام اہم نوعیت کی ریٹرن فائلنگ، ٹیکس ادائیگیاں، رجسٹریشن اور دیگر ضروری معاملات مقررہ مینٹیننس کے آغاز سے پہلے مکمل کر لیں۔ ایف بی آر نے توقع کی ہے کہ مینٹیننس کی سرگرمی کامیابی سے مکمل ہوتے ہی تمام متاثرہ خدمات فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ ایف بی آر اس عارضی تعطل سے ہونے والی کسی بھی ممکنہ زحمت پر معذرت خواہ ہے اور تمام ٹیکس دہندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور تفہیم کو تحسین کی نگاھوں سے دیکھے گا۔
اہم خبریں سے مزید