اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے یکم جولائی 2025سے 30جون 2026تک کے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے آج 27جولائی 2026سے طلب کر لئے ، پاکستان بھر کے قابل ٹیکس آمدن کے سالانہ ریٹرن 30 ستمبر 2026تک جمع کرائے جاسکیں گے انکم ٹیکس آرڈیننس ( ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال ایف بی آر کرنے کا مجاز ہے۔