• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں برسات اور میوزیکل کنسرٹ کا موسم

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) کراچی کے عوام ان دنوں موسیقی اور موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ایسا ہی منظر آرٹس کونسل میں منعقدہ زبردست کنسرٹ میں دیکھنے میں آیا، جہاں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگرز احمد جہاں زیب، گوہر ممتاز اور نمرہ رفیق کی لاجواب پرفارمینس نے رنگ جما دیا ،معروف فلم اسٹار سونیاحسین سمیت نامور فنکاروں کی شرکت نے چار چاند لگادیئے،بارش کے باوجود بھی سینکڑوں شائقین موسیقی بھیگتے رہے، جھومتے رہے۔ موسی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔آرٹس کونسل میں منعقدہ شاندار کنسرٹ میں معروف گلوکاروں احمد جہاں زیب، گوہر ممتاز اور نمرہ رفیق نے اپنی دلکش اور لاجواب پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ کنسرٹ میں معروف فلم اسٹار سونیا حسین سمیت شوبز اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوگیا۔بارش کے باوجود موسیقی کے دیوانے سینکڑوں شائقین بڑی تعداد میں موجود رہے۔ شائقین بارش میں بھیگتے ہوئے فنکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے، جھومتے اور داد دیتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید