• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ پنشن اسکیم کا اطلاق خود مختار، نیم خود مختار اداروں پر نہیں ہوتا، فنانس ڈویژن کی وضاحت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )فنانس ڈویژن نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کا رپوریشن کے پنشنرز کی پنشن میں سات فیصد اضافہ کی منطوری کی استدعا مسترد کردی ہے۔ یہ معذرت وزارت اطلاعات و نشریات کی جا نب سےلکھے گئے خط کے جواب میں کی گئی ہے۔ فنا نس ڈویژن کا موقف ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ پنشن سکیم کا اطلاق خود مختار اور نیم خود مختار اداروں اور باڈی کارپوریشن پر نہیں ہوتا۔ایسے اداروں کے ملازمین کنٹری بیو ٹری پراویڈنٹ فنڈ کے اہل ہیں جس کے تحت ادارہ اورملازم میچنگ کنٹری بیوشن کرتے ہیں لھذا فنا نس ڈویژن پی بی سی کے ملازمین کی پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتی ہے۔فنانس ڈویژن نے رنگ بنیادی تنخواہ میں دس فی صدا ضافہ اور بنیادی تنخواہ کا تیس ٖ فی صد بطور ڈسپیرٹی ری ڈکشن الا ئونس ادا کرنے کی منظوری کی درخواست منظور کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور وضاحت کی ہے کہ چونکہ پی بی سی فیڈرل گورنمنٹ بیسک پے اسکیم اختیار کرچکی ہے لھذا اب مذکورہ دونوں الا ئونسز پر عمل درآ مد کیلئے فنانس ڈویژن سے الگ منظوری درکار نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید